ہماری دیگر ویب سائٹس

ہمارے بارےمیں

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ- اما بعد
ہم حق تعالی سبحانہٗ کی جناب میں شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ہدایتِ کاملہ کا حامل اور مبلغ بنایا۔

محترم ڈاکٹر اسرار احمد رحمۃ اللہ علیہ تنظیم اسلامی کے بانی اور مرکزی انجمن خدام القرآن کے مؤسس ہیں۔ انسانیت نے اپنے رب سے جو عہد الست باندھا تھا اس پیمان وفا کو زندگیوں میں آراستہ و پیوستہ کرنے کے حوالے سے محترم ڈاکٹر اسرار احمد نے زندگی بھر جدوجہد کی ہے۔ نور ِقرآن و سنت کے موتی آپ کی تقریروں اور تحریروں میں نگینوں کی طرح جڑے ہوۓ ہیں۔ تجدید ایمان، توبہ اور تجدید عہد کی منادی سے لیکر وسیع تناظر میں خلافت اسلامیہ کے آئینِ گلستاں و دستورِ بہاراں کے پیغامِ جاں فزا تک ، ہر موضوع کا آپ کے لوح و قلم نے بدرجۂِ اتم احاطہ کیا ہے۔

دشت میں یہ جاں فزا منظر کہاں سے آگئے
اس بیاباں میں چمکتے گھر کہاں سے آگئے

ان افکار کو چہار دانگ عالم میں عام کرنے کے لیے اس ویب سائٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی حد آفاق کی حد ہے۔ ہمارا مطمحِ نظر ہے کہ قرآن و سنت کا پیغام اس ذریعے سے موج شمیم کی طرح نبض ہستی میں رواں ہوجاۓ- اس ویب سائٹ پر مطبوعاتِ مکتبہ خدام القرآن و تنظیم اسلامی کے مطالعے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ الفاظ اور موضوعات کو تلاش کرنے کی سہولت موجود ہے۔ قرآنی آیات، احادیث مبارکہ اور دیگر عبارات کو آسانے کے لیے کلر کوڈنگ کرکے متنوع کردیا گیا ہے۔ یہ کاوش اس حوالے سے انفرادی اہمیت کی حامل ہے کہ آپ مطلوبہ مواد کو کاپی اور پیسٹ کرکے سوشل میڈیا پر عام کر سکتے ہیں نتیجتاً چراغ سے چراغ جلانے کا عمل تیز تر ہوگا۔ جیسے جیسے دیے سے دیا روشن ہوتا جاتا ہے شب ظلمت کی تیرگی کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ اور ہاں تحقیقی کام کرنے والوں کے لیے بھی اس آسان رسائی میں آسائشِ منزل کا پہلو ہے۔

ہم آپ سے التماس کرتے ہیں کہ اس کوشش میں جو بھی کمی یا کوتاہی کا پہلو نظر آئے تو ہمیں اس سے ضرور مطلع کریں۔ آپ کا یہ تعاون کرم ہمارے لیے باعث مسرت ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔

تنظیم ڈیجیٹل لائبریری ٹیم
شعبۂ تحقیق
مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور

رابطہ

اس ویب سائٹ میں جو بھی کمی کوتاہی آپ کو نظر آئےہمیں لازمی مطلع کریں اور مزید اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لئے ہمیں ای میل کریں
[email protected]
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو