(اخبارِ انجمن) شعبہ جات کی کارکردگی کا مختصر جائزہ - ادارہ

13 /

شعبہ جات کی کارکردگی کا مختصر جائزہسہ ماہی رپورٹشعبہ مطبوعات

٭ ہفت روزہ ندائے خلافت‘ماہنامہ میثاق اور سہ ماہی حکمت قرآن کے تمام شمارے بروقت شائع ہوئے۔
٭ تینوں رسائل وجرائد کے تمام شمارے تنظیم ڈیجیٹل لائبریری پر باقاعدگی سے اپ لوڈ کیے گئے۔
٭ ’’حکمت قرآن‘‘ کا 43سالہ اشاریہ تیار کیا گیا۔
٭ ’’مختصر بیان القرآن‘‘کی اشاعت ہفتم 2200 کی تعدادمیں طبع کی گئی۔ مکتبہ خدّام القرآن کی ڈیمانڈ کے مطابق 16 کتب کی نئی اشاعتیں طبع کی گئیں۔یوںاس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر15,400 کتب شائع ہوئیں۔
٭ بذریعہ ای میل موصول ہونے والےمراسلات اور مضامین ڈائون لوڈ کیے جاتے ہیں۔ مراسلات کے جوابات دیے جاتے ہیں۔اردو کمپوزنگ کے متفرق کاموں میں دوسرے شعبوں سے بھرپور تعاون کیا جاتا ہے۔بانی ٔ تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کے تفصیلی دروس کی کمپوزنگ کا کام جاری ہے۔ پرنٹنگ پریسوں‘ بک بائینڈرز سے رابطہ‘ زیر طبع کام کی نگرانی اور مطبوعہ کتب و جرائد کی مکتبہ کو فراہمی کے علاوہ اخباری اشتہارات کی تیاری اور بکنگ وغیرہ کا کام بھی حسب ِمعمول جاری ہے۔فقہی مسائل معلوم کرنے کے لیے رجوع کرنے والے حضرات و خواتین کی مقدور بھر راہنمائی کا فریضہ بھی سرانجام دیا جاتاہے۔
شعبہ تحقیق اسلامی
٭ حکمت ِ قرآن کے لیے علمی ‘ تحریکی اور دعوتی موضوعات پر مضامین کی تیاری اور فنی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔
٭ شعبۂ تدریس کی جملہ تعلیمی ‘ تدریسی و تربیتی سرگرمیوںکی نگرانی کی جاتی ہے۔ رفیع الدین فاؤنڈیشن کی تمام سرگرمیوںکی نگرانی ۔کلیۃ القرآن کی جملہ تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کی نگرانی۔قرآن اکیڈمی لائبریری کا انتظام و انصرام۔شعبہ خط و کتابت کورسز کی نظامت کی ذمہ داری۔انسدادِ سود کے ضمن میں حسب ِ ضرورت تنظیم ِ اسلامی کی قانونی و دستوری کاوشوں کی نگرانی اور علمی مواد کی تیاری و فراہمی۔کلیۃ القرآن کے نئے کیمپس کے جملہ معاملات کی نگرانی۔
٭ رجوع الی القرآن کورسز [پارٹI ، II] کے نئے سیشن25۔2024ءکا آغاز 3 ستمبر2024ء سےہوا۔ 70 کے قریب طلبہ و طالبات سال اوّل اور تقریباً 16 طلبہ و طالبات سال دوم میں زیر تعلیم رہے۔ اس سہ ماہی کی خاص بات جناب مولانا یوسف خان کا ’’دورِ فتن اور ہمارے کرنے کا کام‘‘ کے موضوع پر لیکچر اور امیرتنظیم اسلامی محترم شجاع الدین شیخ کی طلبہ سے ملاقات ہے۔
٭ تعلیم الاسلام کورس [شام کی کلاسز]: ماڈیول Iکے نئے سیشن کا آغاز 9 مئی 2025ء سے ہوا ۔ آخر جون تک 13 حضرات اور 5 خواتین کورس جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ماڈیول IIمیں عربی کی کلاس میں6طلبہ اور ترجمہ قرآن کی کلاس میں 10 سے 12 طلبہ باقاعدگی سے حاضر ہورہے ہیں ۔
٭ فہم دین کورس (آن لائن ایوننگ کلاسز): ماڈیول ون کا نیا سیشن 7 اپریل2025ءسے شروع ہوا‘ جس میں 45 لوگوں نے باقاعدہ رجسٹریشن کروائی۔ ماڈیولII میں 20 کے قریب لوگ شریک رہتے ہیں۔
٭ شرق پور کیمپس کی مسجد کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ اس وقت کم و بیش 12 طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ قرب و جوار کے ناظرہ اور پرائمری کے چند بچوں کی تدریس کا کام بھی جاری ہے۔
٭ انچارج شعبہ تحقیق اسلامی شعبہ ہذاکی جملہ ذمہ داریوں کےساتھ مرکزی انجمن خدام القرآن کےناظمِ اعلیٰ کےطورپر بھی فرائض سرانجام دےرہے ہیں۔
کلیۃ القرآن
٭ کل طلبہ کی تعداد88 ہے۔ ابھی داخلے جاری ہیں ۔ ہوسٹل میں اس سہ ماہی کے دوران تقریباً 75طلبہ مقیم رہے۔ اساتذہ و ملازمین کی تعداد تقریباً20 ہے ۔ تمام طلبہ کے لیے لانڈری کی سہولت مفت ہے ۔ ادارہ کی طرف سے 24گھنٹے مفت طبی سہولت کا انتظام بھی ہے ۔
شعبہ خط و کتابت کورسز
٭ ان تین ماہ کے دوران خط و کتابت کورس کے تینوں کورسز میں بذریعہ ڈاک مجموعی طور پر115طلبہ و طالبات نے داخلہ لیا جبکہ آن لائن کورس ’’قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس‘‘ میں 148طلبہ و طالبات رجسٹرڈ ہوئے ۔ عربی گرامر کورس کے 4 طلبہ اور ترجمہ قرآن کورس کے 4 طلبہ نے کورس کی تکمیل کی۔تینوں کورسزکے503پرچے مارکنگ کے بعد ارسال کیے گئے ‘جبکہ عام ڈاک سے متعلق 114خطوط /داخلہ فارمز وغیرہ پرکارروائی کی گئی۔
٭ قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کے آن لائن کورس میں148طلبہ و طالبات نے داخلہ لیا۔3 طلبہ نے کورس کی تکمیل کی۔ تقریباً125پرچوں کی مارکنگ کی گئی۔ کورس کے حوالے سے مجموعی طور پر85ای میلز / واٹس ایپ میسجزکے جوابات دیے گئے۔
مکتبہ خدام القرآن
٭ شعبہ مکتبہ کی سرگرمیاں جن میں جرائد کی بروقت ترسیل‘ کتب کے آرڈرز کی تعمیل اور ڈاک کا انتظام شامل ہیں بطریق احسن جاری رہیں۔ اس سہ ماہی کے دوران قرآن آڈیٹوریم میں بروز اتوار درسِ قرآن اور قرآن اکیڈمی میں خطاب جمعہ کے موقع پر پورے اہتمام کے ساتھ کتب کے سٹالز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ آن لائن آرڈرز کی بھی باقاعدگی سے تعمیل ہوتی رہی۔ اس سہ ماہی کے دوران مکتبہ کی سیل کی تفصیل درج ذیل ہے۔
کتب   59,64,872.00 روپے
یو ایس بی   13,200.00روپے
جرائد    7,41,204.00روپے
مجموعی سیل    67,19,276.00 روپے

شعبہ سمع وبصر
٭ تنظیم اسلامی پاکستان اور مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کے تحت چلنے والی ان ویب سائٹس کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا گیا:
www.tanzeem.org www.khuddamulquran.org, ,www.drisrar.com,

٭ گزشتہ سہ ماہی کے دوران 12خطبات جمعہ،2 خطباتِ عید،ہفتہ وار درس قرآن وحدیث کے 12پروگرام، زمانہ گواہ ہے کے 12 پروگرام، امیر سے ملاقات کے3 پروگرام اور پالیسی سٹیٹمنٹ کی3 ویڈیوز کی ریکارڈنگ کی گئی ۔
٭ قرآن اکیڈمی‘ قرآن آڈیٹوریم اور قرآن اسٹوڈیوزمیں ریکارڈ کیے گئے تمام پروگراموں کی ایڈیٹنگ کی گئی اور ٹائٹل بنائے گئے۔گزشتہ سہ ماہی کے دوران 40ویڈیو کیسٹس ڈیجیٹائزڈ کیے گئے۔مختلف قسم کا 2.5TBکا ڈیٹا ردّوبدل کیا گیا۔ 704آڈیو کیسٹ کیپچر کیے گئے۔ اس دوران مختلف پروگراموں سے 123 شارٹ کلپس بنائے گئے۔ سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے تمام چھوٹے بڑے پروگراموں کے لیے 84 تھمب نیل، قرآنی آیات کے 14 پوسٹ، احادیث کے 16 پوسٹ، Reels+Templates 48 ، خطاباتِ جمعہ وعیدین کے 15پوسٹ، دروس قرآن و حدیث کے 12، زمانہ گواہ ہے کے اعلانات کے 12پوسٹ بنائے گئے۔
٭ یو ٹیوب پلیٹ فارم پر ہمارے15چینلز چل رہے ہیں۔ ویڈیوز کی کل تعداد12754 ہے۔ ویوز مجموعی طور پر 45 کروڑ سے زائد ہیں۔
٭ فیس بک پلیٹ فارم پر5 پیجز چل رہے ہیں۔ فالوورز کی کل تعداد17 لاکھ50ہزار سے زائد ہے۔
٭ فیس بک براڈکاسٹ چینلزدو ہیں۔فالوورز کی کل تعداد42.3Kہے۔
٭ انسٹا گرام پر6 اکاؤنٹ چل رہے ہیں۔ فالوورز کی کل تعداد1285Kہے۔
٭ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر 2 اکاؤنٹ چل رہے ہیں۔فالوورز117Kہیں۔
٭ واٹس ایپ براڈکاسٹ گروپ میں2 گروپس چل رہے ہیں۔فالوورز کی کل تعداد9185ہے۔
٭ ڈاکٹر اسرار احمد واٹس ایپ آفیشل چینل میں فالوورز کی تعداد 9,690 ہو گئی جبکہ ’’بیان القرآن‘‘ کے فالوورز کی تعداد 2000 سے اوپر ہے۔٭ ٹِک ٹاک پر3 اکاؤنٹ چل رہے ہیں۔ فالوورز مجموعی طور پر130Kہیں۔
٭ ٹیلی گرام براڈ کاسٹ کے دو چینلز کے3805ممبرز ہیں۔
٭ Threads پر 5اکاؤنٹس چل رہے ہیں۔ فالوورز کی تعداد205Kسے زائد ہے۔
٭ Sound Clouds پر آڈیو ٹریکس اَپ لوڈ کیے جاتے ہیں۔کل فالوورز 1911 ہو گئے۔
٭ Pinterest پر فالوورز کی تعداد 302 ہے۔
شعبہ نشر و اشاعت
٭ امیر تنظیم اسلامی کے خطاباتِ جمعہ اور ’’امیر سے ملاقات‘‘ کی تلخیص کی اشاعت ندائے خلافت میںجاری رہی۔
٭ مجموعی طور پر 24 پریس ریلیز جاری ہوئیں جو اردو، انگریزی ، مقامی زبانوں کے اخبارات میں شائع ہوئیں۔
٭ ناظم نشرو اشاعت مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور جناب ایوب بیگ مرزا کی حسب ضرورت معاونت کا سلسلہ جاری رہا۔سہ ماہی خبرنامہ ترتیب دینے کا سلسلہ جاری رہا۔
ایڈمن
٭ مینیجرمیٹنگز میں کیے گئے فیصلوں پر باقاعدگی سے عمل درآمد کیا گیا۔ انتظامی امور ، سٹاف سے متعلقہ امور اور دیگر امور میں ضروری آفس میموز اور آفس آرڈر ز کا اجراء کیا گیا۔
٭ قرآن آڈیٹوریم میں اتوار کے روز صبح دس بجے درسِ قرآن کا سلسلہ جاری ہے۔
٭ اس سہ ماہی میں حلقہ محسنین میں 8 ارکان اور حلقہ ناصرین میں 2 ارکان کا اضافہ ہوا۔