(پیش رفت ..... 2022ء تک) رپورٹ: ڈائریکٹر اکیڈمی/ مدیر اکیڈمی - مدیر شعبہ

24 /

رپورٹ: ڈائریکٹر اکیڈمی/ مدیر اکیڈمی
(1997ء تا 2022ء)

الف) 1997ء سے 2002 ء تک مدیر اکیڈمی اور مدیر طباعت کے دستوری مناصب پر محترم حافظ عاکف سعید تعینات رہے۔ اس دوران انہوں نے درج ذیل فرائض انجام دیے:
1 - بطور مدیر اکیڈمک ونگ
٭ شعبہ تصنیف و تالیف اور ترتیب و تسوید، شعبہ کمپوزنگ و طباعت، شعبہ انگریزی اور لائبریری کے انتظامی و عملی کارگزاری سے متعلق امور کی دیکھ بھال
٭ سٹاف کو مختلف فرائض کی تفویض اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا
2 - بطور ناظم نشرواشاعت
٭ انجمن اور تنظیم کے زیراہتمام شائع ہونے والے جرائد کے انتظامی، ادارتی اور طباعتی امور کی نگرانی
٭ جرائد کے اداریے تحریر کرنا
٭ مرکزی انجمن کی کارکردگی کی تشہیر کے لیے مناسب انتظامات کرنا
٭ اہم دینی، ملی اور قومی مسائل پر سیمینارز، کانفرنسز کا انعقاد
3 - بطور ناظم کالج
٭ بورڈ آف گورنرز کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری
٭ کالج اور ہاسٹل کے انتظامی معاملات کی نگرانی
٭ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اسلامی جنرل نالج ورکشاپش کا انعقاد
٭ شام کے اوقات میں عربی کی تدریس
4 - بطور ناظم شعبہ تدریس
٭ مختلف تعلیمی سکیموں کا اجراء
٭ رجوع الی القرآن کورس اور خط و کتابت کورس کے انتظامی و تدریسی امور کی نگرانی
ب) 30 جولائی 2002 ء کو محترم حافظ عاکف سعید sکو ترقی دے کر ڈائریکٹر اکیڈمی مقرر کر دیا گیا۔ اس منصب پر فائز ہونے کے بعد ان کی ذمہ داری انجمن کے مختلف شعبوں کی top supervision رہی۔ جیسا کہ:
٭ شعبہ مطبوعات میں انجام دیے جانے والے امور کی دیکھ بھال۔ تصنیف و تالیف، کمپوزنگ اور پرنٹنگ کے معیار کی نگرانی
٭ شعبہ انگریزی میں ہونے والے کام کی نگرانی
٭ انجمن اور تنظیم اسلامی کے زیراہتمام شائع ہونے والے جرائد کی بروقت اشاعت کو یقینی بنانا
٭ ’’ندائے خلافت‘‘ کے لیے مئی 2003ء تک، ’’میثاق‘‘ کے لیے جنوری 2009ء تک اور ’’حکمت قرآن‘‘ کے لیے مئی 2004ء تک اداریے مرتب کیے گئے۔
٭ شعبہ خط و کتابت کورس کے مواد کو مؤثر اور مفید بنانے کے لیے اقدامات
٭ رجوع الی القرآن کورس کی نظامت
٭ قرآن کالج، ہاسٹل اور لائبریری کے جملہ امور کی نگرانی
٭ مختلف موضوعات پر لیکچرز اور سیمینارز کا اہتمام
٭ علمی و تحقیقی کام کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات
٭ اکیڈمی کی لائبریری کے جملہ امور کی دیکھ بھال

 


ملازمت سے دستکش ہو کر اعزازی کام کرنے کا فیصلہ
مکرم و محترم جناب ناظم اعلیٰ صاحب‘مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مَیں نے اللہ کی تائید و توفیق سے‘ اور اسی کی نصرت و حمایت کے بھروسے پر 30جون2003ء سے مرکزی انجمن خدّام القرآن کی ملازمت سے دستکش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں ان شاء اللہ آئندہ بھی ڈائریکٹر اکیڈمی کی ذِمہ داریاں اپنی بساط کے مطابق‘ جب تک ممکن ہو سکا ‘اعزازی طو رپر نبھاتارہوں گا۔ رزق کا معاملہ کلیتاً اللہ کے ہاتھ میں ہے‘ آپ دُعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ مجھے راہِ حق پر استقامت عطا فرمائے اور کسی سخت امتحان میں نہ ڈالے۔ وما توفیقی الا باللّٰہ!
والسلام
احقر عاکف سعید عفی عنہ
(ڈائریکٹر اکیڈمی / ناظم قرآن کالج)
بتاریخ یکم جون 2003ء