(پیش رفت ..... 2022ء تک) شعبہ سمع و بصر - مدیر شعبہ

24 /

(7) شعبۂ سمع و بصر

1980ء کی دہائی کے تقریباً وسط میں یہ شعبہ وجود میں آیا۔ ایک کیمرے اور ٹیپ ریکارڈر سے آغاز ہوا۔ جوں جوں صدر مؤسس کے دروس و خطابات کی مانگ بڑھتی گئی ‘شعبہ کے equipments میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ ریکارڈنگز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کو حاصل کیا گیا ۔آج بحمد اللہ آڈیو ویڈیو ریکارڈنگز ‘ ایڈیٹنگ‘ ڈیزائننگ الغرض الیکٹرونک میڈیا کے تمام لوازمات کے حوالے سے یہ شعبہ اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔
ابتدا میں ریکارڈ شدہ پروگراموں کے ماسٹر کیسٹ بنائے گئے۔کاپی شدہ پروڈکٹس کو randomly چیک کیا گیا۔قابلِ قبول کوالٹی کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں کیسٹ تیار کیے گئے۔مکتبہ کی ڈیمانڈ کو پورا کیا گیا۔
1993ء میں NTSC سسٹم کے ایک ویڈیو کیمرہ کا اضافہ کیا گیا۔پہلی مرتبہ سپیکر اور قرآنی ٹیکسٹ کی الگ الگ فلموں کو مکس کرنے کا کام شروع کیا گیا۔1994ء کے دوران جدید آلات خریدے گئے جن میں آڈیو کاپیئرز‘ ویڈیو پروجیکٹر‘ آڈیو مکسر‘ ایکو اور ویڈیو سسٹم کنورٹر شامل ہیں۔امسال سب سے بڑے پراجیکٹ ’’دورۂ ترجمہ قرآن‘‘ کی ریکارڈنگ کر کے تکمیل تک پہنچایا کیا گیا۔1995ء میں ’’اربعین نوویؒ‘‘ اور مرکزی انجمن کی ’’دستاویزی فلم‘‘ کی ریکارڈنگ کی گئی۔ویڈیو ریکارڈنگ کے ضمن میں ایک Super VHSکیمرہ مہیا کیا گیا۔
1996ء میں مکتبہ کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے آڈیو کیسٹس کے ساتھ ویڈیو کیسٹس بھی شعبہ میں تیار کیے گئے۔صدر مؤسس کے خطابات کو سیٹلائٹ پر دکھانے کے لیے ڈیجیٹل کیمرے حاصل کیے گئے ۔1997ء میں  ڈیجیٹل VTR اور ڈیجیٹل ویڈیو مکسر کا اضافہ کیا گیا۔بانی تنظیم ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کا دورئہ ترجمہ قرآن ‘منعقدہ قرآن اکیڈمی کراچی کی ڈیجیٹل ریکارڈنگ کی گئی اور اسی وقت دو کیمروں اور مکسر کی بدولت ویڈیو مکسنگ کی گئی۔ اس ریکارڈنگ کے لیے شعبہ سمع وبصر کی ٹیم تمام سامان کے ساتھ خصوصی طور پر کراچی گئی۔1998ء میںبیان القرآن کے نام سے صدر مؤسس کے دورۂ ترجمہ قرآن کی پہلی سی ڈی تیار کی گئی۔ بعد ازاں جدید ترین تقاضوں کے مطابق108 گھنٹے کی آڈیو سی ڈی تیار کی گئی۔ ’’ الہدیٰ ‘‘کے نام سے دوسری سی ڈی تیار کی گئی جو منتخب نصاب کے 44 گھنٹوں کے دروس پر مشتمل ہے۔ تنظیم اسلامی پاکستان کے نام سے ایک ویب سائٹ www.tanzeem.pkبنائی گئی۔1999ء میں ’’اسلام اور خواتین‘‘ کے عنوان سے سی ڈی میں ڈاکٹر صاحبؒ کی وہ تمام تقاریر جمع کر دی گئیں جو خواتین اور ہماری سماجی زندگی سے متعلق ہیں۔ Basic Terms of Al-Quran تیار کی گئی‘جس میں قرآن کریم کے بنیادی افکار اور انگریزی میں ریکار ڈ شدہ بیس گھنٹوں پر مشتمل لیکچرز کے سلسلے کو جمع کر دیا گیا۔ شعبہ کے تیار شدہ پروگرامز ’’فرمانِ نبویﷺ‘‘ کے نام سے پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے۔
2000ء میں ڈاکٹر صاحبؒ کی تقریر’’پاکستان ایک فیصلہ کن دوراہے پر‘‘کی سی ڈی تیار کی گئی۔ قاری محمد صدیق المنشاوی اور قاری خلیل الحصری کی آواز میں پورے قرآن پاک کی تلاوت مع متن کی سی ڈی تیار کی۔Audio Editingاور Video Editingکے لیے کمپیوٹر مہیا کیے گئے ۔2001ء میںدورئہ ترجمہ قرآن 1998ء کی سی ڈیز کو مزید بہتر بنانے اور آواز کی کوالٹی کو بڑھانے کے لیے دوبارہ کمپیوٹر پر اتارکر تفصیلاً editکیا گیا۔مزید یہ کہ MP3 Format میں تبدیل کر کے دو سی ڈیز میں محفوظ کر دیا گیا۔ ’’خلافت کانفرنس‘‘اور ’’خطابات جمعہ‘‘ کے عنوان سے نئی سی ڈیز بنائیں۔ویب سائٹ کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا اور اس میں اضافے کیے گئے۔2002ء میں منہج انقلابِ نبویﷺ ‘منتخب نصاب (انگلش) اور 40 خطابات جمعہ پر مشتمل والیم 4 سی ڈیز بنائی گئیں۔ PTV پر نشر ہونے والے پروگرام’’حقیقت ِدین‘‘ کے تمام پروگراموں کی آڈیوز یکجا کر کے ’’حقیقت دین و ایمان‘‘ کے نام سے ایک سی ڈی تیار کی گئی۔ صدر مؤسس کے دورئہ ترجمہ قرآن کو ویڈیو سی ڈی پرمنتقل کیا گیا۔ بحمد اللہ آٹھ ماہ کی مشقت سے یہ عملی منصوبہ108 ویڈیو سی ڈیز کی شکل میں کامیاب ہوا۔
2003ء میں ڈیجیٹل ویڈیو کیسٹس کی نئی سی ڈیز بنائیں‘جن کی تفصیل یہ ہے: (۱) عظمت ِمصطفیٰﷺ‘ (۲) ختم ِنبوت اور تکمیل ِرسالت (۳) نجات کی راہ (۴) خدمت ِخلق کا قرآنی تصوّر (۵) جہاد فی سبیل اللہ کے مراحل و لوازم (۶) قائد اعظم اور علامہ اقبال کا نظریہ پاکستان (۷) توبہ کی عظمت اور تاثیر (۸) شادی بیاہ کی تقریبات میں اصلاحات۔ پہلی دفعہ سی ڈیز کی ڈوپلیکشن شروع کی گئی۔ قرآن اکیڈمی پروفیشنل اسٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا گیا۔
2004ء میں ابو ظہبی پروگرام کی 21 ویڈیو سی ڈیز‘ بیان القرآن انگلش ACD اور (۱) پاک بھارت تعلقات (۲) موجودہ عالمی حالات میں اسلام اور مسلمانوں کا مستقبل (۳) کیا پاکستان کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے؟ (۴) قرآن کی عظمت اور اس کی بنیادی تعلیمات (۵) عربی گرامر (۶) رسولِ انقلابﷺ کا طریق انقلاب(۷) منتخب نصاب (۸) خطاباتِ جمعہ‘ والیم VI (۹) جرائد 2003ء کی نئی سی ڈیز بنائی گئیں۔
2005ء میں شعبہ سمع وبصر کو قرآن اکیڈمی سے 433-K ماڈل ٹائون لاہور منتقل کر دیا گیا۔ شعبہ کی طرف سے جو نئی سی ڈیز بنائی گئیں ان میں (۱) پردے کے احکام (۲) اسلام اور بینکنگ (۳) روشن خیالی (۴) قرآن کی عظمت (۵)Round Table with Dr.Israr Ahmed شامل ہیں۔ نئی DVDs کی تفصیل یوں ہے:(۱)عظمت مصطفیٰ ﷺ(۲)ختم نبوت اور تکمیل رسالت(۳)خطباتِ خلافت (۴) بیان القرآن (۵)منتخب نصاب (۶) رسولِ انقلاب ﷺکا طریق انقلاب (۷) بیان القرآن (۸) خطباتِ خلافت۔
2006ء میں شعبہ کی طرف سے لاہور کی سطح پرK (Knowledge) چینل کی نشریات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ صدر مؤسس‘ احمد دیدات‘ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور دیگر علمی شخصیات کی تقاریر نشر کی گئیں۔تکمیل نبوت و رسالت ‘ عالم اسلام پر دجالیت کا آخری حملہ‘اُمّت ِمسلمہ پر عذاب کے سائے‘انسانیت کے اصل دشمن کون؟‘دورِ حاضر میں خلافت کا دستوری خاکہ‘اسلام اور ایمان میں فرق‘جدید اسلامی ریاست میں ٹیکسوں کا نظام‘ ایمان‘ نفاق‘ شرک‘ جہاد کے عنوان سے نئی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز تیار کی گئیں۔
2007ء میں دورئہ ترجمہ قرآن ‘منعقدہ قرآن اکیڈمی لاہور کو براہِ راست نشر کیا گیا۔2008ء میںجو نئی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز تیار کی گئیں‘وہ یہ ہیں:(i)دورئہ ترجمہ قرآن (پنجابی)(ii)حقیقت وا قسام شرک (iii)برصغیر میں دعوت اسلامی کے مواقع (انڈیا پروگرام) (iv)اُمّت ِمسلمہ کے لیے سہ نکاتی لائحۂ عمل (v)خطاباتِ جمعہ‘ والیمX (vi)ایمان کے ضمن میں عقل اور فطرت کی رہنمائی (vii)استقبالِ رمضان (viii)جہاد فی سبیل اللہ کے مراحل (ix) تشریح سورۃ المعارج(x)تشریح سورئہ نوح (xi)تشریح سورۃ المزمل۔2009ء میں صدرِ مؤسس کے VHS ویڈیوز کو ڈی وی ڈیز پر منتقل کیا گیا۔
2010ء میں یوٹیوب پر دو نئے چینلز بنائے گئے۔ سال رواں میں جو نئے پروگرام بنائے گئے ان کے نام یہ ہیں:(i)سیرت خیر الانامﷺ سیریز (ii)نبی اکرمﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں (پنجاب یونیورسٹی) (iii)عصری تقاضے‘ فکر اقبال اور نوجوان نسل کا کردار (علامہ اقبال میڈیکل کالج) (iv)حقیقت ِتصوف اور زمان و مکان (v)پاکستان میں نفاذِ اسلام :تاریخی تناظر میں۔2011ء میں صدر مؤسسؒ کی ویڈیوز کو MP4 فارمیٹ پر منتقل کیا گیا۔ شعبہ نے خود سے ڈی وی ڈیزکی ماسٹرنگ کی‘نیز DVD 9 بنایا۔فیس بک پر ایک پیج بنایا گیا۔ ’’خلافت فورم‘‘ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔
2012ء میں فیس بک پر’’ تنظیم اسلامی‘‘ کے نام سے نیا پیج بنایا گیا۔ اس سال سمع وبصر نے مزید نئے پروگرام تیار کیےاور DVDs بنائے جن کی تفصیل یوں ہے:(i) پاکستان فیصلہ کن دوراہے پر(ii) علم کی اقسام (iii)اسلامی انقلاب کا نبوی ؐطریق(iv) قرآن کے ذریعے جہادِ اکبر(v) نبی اکرمﷺ کا مقصد ِبعثت (vi) نظامِ خلافت :کیا‘ کیوں اور کیسے؟ (vii)پاکستان کے موجودہ مسائل اور ان کا حل(viii) بلوچستان کا مسئلہ (ix)محاضرات ِقرآنی (x)دفاعِ پاکستان: مگر کیسے؟ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دعوت پر Peace TV کے لیے دبئی میں تنظیمی سطح پر چھ مدرسین ڈاکٹر عبدالسمیع‘ ڈاکٹر عارف رشید‘ ڈاکٹر طاہر خاکوانی‘ انجینئر نوید احمد‘ اعجاز لطیف اور شجاع الدین شیخ صاحبان کے 16دنوں میں 530پروگرام ریکارڈ کیے گئے۔
2013ء میں تنظیم کی ویب سائٹ کو نئے ڈیزائن کے ساتھ لانچ کر دیا گیا۔صدر مؤسس کے ایک خطاب ’’مسلمانوں سے اللہ کا واحد مطالبہ‘‘کو وسیع تر بنیاد پر پھیلانے کے لیے مہم چلائی گئی۔ شعبہ سمع و بصرکی طرف سے صارفین کو USB یا ہارڈ ڈرائیو میں مطلوبہ ڈیٹا بلامعاوضہ مہیا کیا گیا۔2014ء میں ٹویٹر کے ذریعے امیر تنظیم اسلامی کے حالاتِ حاضرہ پر ایک یا دو جملوں پر مشتمل بیانات باقاعدگی سے ارسال کیے گئے۔یو ٹیوب پر تقریباً 10 چینلز بنائے گئے ہیں جن میں موضوعات کے لحاظ سے محترم صدر مؤسسؒ کی معیاری ویڈیو ریکارڈنگز اَپ لوڈ کی گئیں۔ ’’خلافت فورم‘‘ پروگرام کی ریکارڈنگ ہفتہ وار بنیاد پر تسلسل سے کی گئی۔حالاتِ حاضرہ پر امیر تنظیم اسلامی کے مختصر بیانات کو Policy Statement کے نام سے ریکارڈ کیا گیا۔ Peace TV کی ریکارڈنگ کے لیے تنظیم اسلامی اور انجمن خدام القرآن کے مدرّسین کا ایک گروپ (جس میںڈاکٹر عارف رشید‘ اعجاز لطیف‘ انجینئر نوید احمد‘ مؤمن محمود‘ اویس پاشا ‘ عامر خان اور آصف حمید شامل تھے)دبئی گیا اور 10 دن میںان حضرات کے تقریباً460 پروگرام ریکارڈ کیے گئے۔
2015ء میںصدر مؤسس کے دروس و خطابات کے پانچ سے دس منٹ پر محیط ویڈیو کلپس تیار کیے گئے۔ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو محترم ڈاکٹر اسرار احمد ؒکے خطابات میں سے تیار کردہ شارٹ کلپس بھیجے گئے۔ محترم صدر مؤسسؒ کے متعدد ویڈیو ز‘دروس اور خطابات کو MP4-HD فارمیٹ میں منتقل کیا گیا۔ ’’امیر سے ملاقات‘‘ کے نام سے نیا پروگرام شروع کیا گیا۔2016ء میں ’’خلافت فورم‘‘ کے نام اور فارمیٹ کو تبدیل کرکے ’’زمانہ گواہ ہے‘‘ رکھا گیا۔ تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام انسداد سود مہم چلائی گئی جس میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر شعبہ سمع وبصر نے تعاون کیا۔2017ء میں تنظیم اسلامی کی طرف سے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی گئی‘ جس میں شعبہ نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ شعبہ کی کاوشوں سے Channel 24 نے دو اور NEO TV نے ایک پروگرام کیا۔تنظیم اسلامی کی طرف سے 27 رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی مہم ’’لیلۃ القدر اور پاکستان‘‘ چلائی گئی۔ اس کے لیے شعبہ سمع و بصر نے ایک ڈاکومنٹری بنائی۔ناظم نشر و اشاعت جناب ایوب بیگ مرزا صاحب کے تجزیوں پر مشتمل ویڈیو پروگرام ’’مجھے ہے حکم اذاں‘‘کا آغاز کیا گیا۔
2018ء میں بانی محترم ڈاکٹر صاحبؒ کے منتخب دروس میں سے 454 شارٹ کلپس بنائے گئے۔ تنظیم اسلامی واٹس ایپ براڈکاسٹ پر’’بیان القرآن‘‘ کے 225 کلپس تیارکر کے بھیجے گئے۔تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام ’’نظریۂ پاکستان مہم‘‘ کے لیے محترم صدر مؤسسؒ کی تقاریر کے خصوصی کلپس تیار کیے گئے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ اسی مہم کے حوالے سے ایک سیمینا ر اسلام آباد ہوٹل میں ہوا جس کی ریکارڈنگ کے لیے شعبہ سمع وبصر کی ٹیم اسلام آباد گئی۔۱۸ مارچ کو قرآن آڈیٹوریم میں ’’استحکامِ پاکستان‘‘ سیمینار منعقد ہوا جس میں سائونڈ سسٹم اور ویڈیو ریکارڈنگ کی ذمہ داری شعبہ سمع و بصر نے ادا کی۔یکم اپریل کو قرآن آڈیٹوریم میں رجوع الی القرآن ایلومنائی پروگرام ہوا جس کی ریکارڈنگ کی گئی اور نیٹ پر اَپ لوڈ کیا گیا۔یوٹیوب پر محترم صدر مؤسس کا نیا چینل ytube.com/drisrarahmadra بنایا گیا ۔’’ابو ظبی پروگرام‘‘ کی ری ماسٹرنگ کی گئی اور MP4 High Quality نیٹ پر اپ لوڈ کیے گئے اورDVD ماسٹر بنائے گئے۔محترم صدر مؤسسؒکے وہ خطابات جو کہ فہرست میں نہیںہیں ‘ ان کی تفصیلی ری سکیننگ کا کام کیا گیا ۔
2019ء میں یو ٹیوب پر اَپ لوڈ کرنے کے لیے محترم صدر مؤسس کے آڈیو میں موجود دروس و خطابات کو ویڈیو کی صورت میں تیا رکیا گیا۔ امسال سورۃ الکہف کے دروس پر کام مکمل کرلیاگیا ۔ایک سالہ کورس پارٹ ون کے 104 ویڈیو لیکچرز تیار کیے گئے۔ویب سائٹDRISRAR.COM کے ذریعے محترم صدرمؤسسؒکے تمام ویڈیو خطابات (جوکہ اصلاً یوٹیوب پر تھے)کو یکجا کیا گیا۔ محترم صدرِ مؤسسؒ کے دروس و خطابات کےہزاروں کی تعداد میں thumbnails بنائے گئے۔ تنظیم اسلامی کی ویب سائٹ کونئے اور بہتر طریقہ پر تیار کیا گیا‘جسے ماہ مئی میں لانچ کردیا گیا۔تنظیم اسلامی کے تحت دوCampaigns (استحکامِ پاکستان مہم اور ریاست ِ مدینہ آگاہی مہم ) میں سوشل میڈیا کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک پیغام پہنچایا گیا۔ اس سال تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام 6سیمینارز کا اہتمام کیا گیا جس کی ایڈورٹائزمنٹ ‘ ریکارڈنگ‘ ایڈیٹنگ اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اَپ لوڈنگ کا کام شعبہ سمع وبصرنے سرانجام دیا۔مرکزی انجمن خدّام القرآن کے زیر اہتمام محاضراتِ قرآنی کے سلسلہ کا ایک پروگرام ’’قرآنی عربی اور اس کے دقیق نکات‘‘ کی ریکارڈنگ‘ایڈیٹنگ اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈنگ کا کام سرانجام دیا۔ امیرتنظیم اسلامی کا آفیشل فیس بک پیج بنایا گیا۔
2020ء میں تنظیم اسلامی کے تحت مختلف مہمات کا اہتمام کیا گیا جس کے تحت سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں تک یہ پیغام پہنچایا گیا۔تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام مختلف موضوعات پر سیمینارز کی ایڈورٹائزمنٹ‘ ریکارڈنگ‘ ایڈیٹنگ اور سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرنے کا کام انجام دیا۔2021ءمیں www.khuddamulquran.org پر کافی ڈیٹا اَپ لوڈ کیا گیا۔ وائس آف ڈاکٹر اسرار یوٹیوب چینل کے کمیونٹی ٹیب پر احادیث‘ پولز اور ویڈیوز اَپ لوڈ کیے گئے۔پیغام ِ اسرار ‘یو ٹیوب چینل پر تیس سیکنڈ سے دو منٹ تک کے 150 ویڈیو کلپس اَپ لوڈ کیے گئے ۔ آسک ڈاکٹر اسرار چینل پر 60 کے لگ بھگ اہم سوالات اور جوابات کو اَپ لوڈ کیا گیا۔ انسٹا گرام پر بانی تنظیم اسلامی وصدرِمؤسس ڈاکٹر اسراراحمدؒ کے نام سے پیج بنایا گیا۔ بیان القرآن کے آڈیوز پر مشتمل موبائل فون ایپلی کیشن بنالی گئی جس میں دورئہ ترجمہ قرآن اردو اور انگریزی میں موجود ہے ۔ یہ ایپلی کشن اینڈرائیڈ اور ایپل دونوں پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔ دورانِ سال محترم صدرِمؤسس کی 55 آڈیوز کو ڈیجیٹائز اور155 ڈیجیٹائزڈآڈیوز کو ویڈیوز میں کنورٹ کیا گیا۔ بانی محترمؒ کے بیس ویڈیو کلپس کو انگریزی زبان میں ترجمہ کرکے اور سب ٹائٹلز ڈال کر یو ٹیوب پر شیئر کیا گیا ۔ ڈاکٹراسرار احمدؒؒ کے دروس و خطابات (کتابی شکل) میں سے تقریباً 2000 اقتباسات اخذکر کے انہیں سوشل میڈیا پر نشر کیا گیا۔مختلف موضوعات پر ریکارڈ ہونے والا پروگرام ’’Talk Diffrent‘‘ کے 2پروگرام ریکارڈ‘ تیار اور اَپ لوڈ کیے گئے۔چودھری رحمت اللہ بٹر صاحب کے پنجابی دورہ ترجمہ قرآن کا MP4 بنایا گیا۔ درسِ حدیث کو Low MP4 بنایا۔2022ءمیں www.drisrar.com کو دوبارہ سے شروع کیا گیا جس میں صدر مؤسس کے تمام ویڈیو خطابات (مکمل) اپ لوڈ کیے گئے ۔ ان ویڈیوز کو یوٹیوب کی بجائے ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈالا گیا۔ فروری 2022ء سے امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ صاحب کے ساتھ سوال وجواب کے پروگراموں کا سلسلہ ماہانہ بنیادوں پر شروع کیا گیا۔ محترم صدر مؤسسؒ کے تقریباً200 ویڈیو کیسٹ اور 400 آڈیو کیسٹ ڈیجیٹائز کیے گئے۔’’زمانہ گواہ ہے‘‘ پروگرام کے شارٹ کلپ یعنی ہر سوال کا ایک الگ کلپ بنایا گیا۔